1. صرف اور صرف پیسے کمانے کے بارے میں مت سوچیں
یہ رول کاروبار کے بارے میں ایلون مسک کے رویے کے مرکزی
خیال کا عکاس ہے۔ ایلون مسک دولت کمانے کے شوقین افراد کے خلاف نہیں ہیں۔ وہ کہتے
ہیں دولت کے پیچھے ضرور دوڑیے ’بشرطیہ کہ یہ اخلاقی اور اچھے انداز میں ہو‘ لیکن
ان کا کہنا ہے کہ یہ چیز (دولت) ان کی آگے بڑھنے میں حوصلہ افزائی نہیں کرتی۔
یقینی طور پر ان کا یہ طرزِ عمل کام کر رہا ہے۔
اپنے شوق کا پیچھا کریں
ایلون مسک کس چیز کو کامیابی کی کنجی سمجھتے ہیں، مریخ پر بننے والا اڈہ اس کی ایک بہترین مثال ہے۔
انھوں نے مجھے بتایا ’آپ مستقبل بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو یہ نئی دلچسپ چیزیں کرنا ہوں گی جو زندگی کو بہتر بناتی ہیں۔‘
3. کچھ بڑا کرنے سے گھبرائیں نہیں
ایلون مسک کے کاروبار کے بارے میں حیرت انگیز چیزوں میں
سے ایک یہ ہے کہ وہ خود کتنے نڈر ہیں۔
وہ کار کی صنعت میں انقلاب لانا چاہتے ہیں، مریخ پر
آبادی بسانا چاہتے ہیں، وہ ویکیوم ٹنلز میں تیز رفتار ٹرینیں چلانا چاہتے ہیں،
آرٹیفشل انٹیلیجنس کو انسانی دماغ سے مربوط کرنا چاہتے ہیں اور شمسی توانائی اور
بیٹری کی صنعتوں کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ مسک کی تیسری کاروباری ٹپ یہی ہے
کہ ’پیچھے نہ ہٹیں۔
4. رسک
لینے کے لیے تیار رہیں
یہ تو
واضح ہے۔
کسی
بھی کاروبار میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے آپ میں نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ
ہونا چاہیے لیکن ایلون مسک نے دوسروں سے زیادہ خطرات مول لیے ہیں۔
5. تنقید
کرنے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں
جس چیز
نے ایلون مسک کو حیران کیا، اور وہ اب بھی اس سے بہت پریشان ہیں، وہ یہ تھی کہ ان
کے ناقدین اور تبصرہ نگاروں نے ان کی ناکامی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
انھوں
نے مایوس کرنے والوں کو نظر انداز کیا اور آگے بڑھتے چلے گئے۔
6۔ زندگی
کا مزہ لیں
ایلون مسک کے بارے میں مشہور ہے کہ انھیں کام کرنے کا
جنون ہے۔ وہ ٹیسلا ماڈل 3 کی تیاری کو ٹریک پر رکھنے کے لیے ہفتے میں 120 گھنٹوں
تک کام کرنے پر فخر کرتے ہیں، لیکن ہماری ملاقات کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ زندگی
کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment