وہ جسے ابھی کل تک سیاست کا بچہ سمجھا جاتا تھا اس نے وزیر خارجہ بن کے وہ کام کر دکھایا جس کی بڑے بڑوں کو توفیق نہ ہوئی۔ بلاول بھٹو نے دنیا کے سامنے بھارت اور اس کے وزیراعظم کو جس انداز سے بے نقاب کیا ہے وہ یقیناً بہت جرآت مندی کا کام ہے۔ تن کر چلنا اور غرور کا مظاہرہ کرنا بہادری نہیں اور جب دشمن کشمیر کا بین الاقوامی اسٹیٹس تبدیل کردیا ہو اس وقت میں اپنے ملک میں جمعہ کے جمعہ سڑکوں پر احتجاج کرنا بھی بہادری نہیں۔ اصل بہادری یہ ہے کہ آپ دشمن کی دکھتی رگ پر ھاتھ اس طریقے سے رکھیں کہ ان کی چیخیں ساری دنیا سنے۔ یہ کام کیا ہے بلاول نے۔ نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہہ کر دنیا کو اس کی اصلیت یاد دلائی۔ بلاول کا یہ بیان نہ صرف مودی اور انڈیا کے لئے تیر جیسا تھا بلکہ یہ بیان ساری دنیا کی بےحسی کی طرف بھی اشارہ تھا۔ بلاول کے ایک بیان نے دنیا کو یاد دلا دیا کہ یہی شخص جو آج امریکہ اور یورپ کی آنکھ کا تارہ ہے یہ گجرات میں بےقصور مسلمانوں کا قتل عام کروا چکا ہے جس کی امریکہ نے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی مگر پھر انڈیا میں دہشتگرد جماعت نے اقتدار سنبھال ۔ لیا اور اس کے بعد مہذب دنیا کے معیار بھی بدل گئے۔اس بدلی صورتحال میں بھی دنیا کے سامنے نعرہ حق بلند کرنے پر ہم بلاول سلام پیش کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment