طالبان اور القاعدہ کو پاک فوج کی آئی ایس آئی نے تربیت دی<=جنرل مشرف پر پاک فوج کے آفیسرز نے حملہ کروایا تھا<=
ایبٹ آباد کے واقع میں اوپر کوئی ملوث نہیں البتہ نیچے کوئی آفیسر ملوث ہو سکتا ہے<=
یہ سب بکواس کوئی ملک کا غدار نہیں کررہا نہ کوئی مودی کا یار کہہ رہا ہے بلکہ یہ ہمارا ہینڈ سم وزیراعظم کہہ رہا ہے۔۔۔۔۔ یہ شخص خود ہی سلیکٹرز کو دنیا کے سامنے ننگا کرنے پر تلا ہوا ہے۔۔۔۔ اور سلیکٹرز اب بھیگی بلی کی طرح خاموش بیٹھے ہیں۔۔۔نہ کوئی ٹوئیٹ نہ کوئی پریس کانفرنس۔ کیا کریں۔۔۔ اتنی چولیں مار کر اسے لاٰئے ہیں کس منہ سے اسے نکالیں۔۔۔۔ پہلے عمران نے دوسروں پر تھوکا اور پھر ایک ہی سال میں اپنا تھوکا ہوا چاٹ لیا۔۔۔ اب دنیا تھوکے گی اور یہ سب مل کر چاٹیں گے۔۔۔۔
القاعدہ کو تربیت دینے والی بات انڈیا کا معقف ہے ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی پاک فوج تربیت کرتی ہے۔ ہم نے کبھی اس بات کو تسلیم نہیں کیا بلکہ ایسا الزام تو کبھی دنیا کے کسی ملک نے بھی نہیں لگایا کہ القاعدہ کی تربیت پاکستان میں ہوئی۔ یہ تو ہم سب کے لئے اور دنیا کے لئے حیران کن انکشاف ہے امید ہے کہ یہ بات آرمی میں بھی حیرت کے ساتھ ہی دیکھی گئی ہوگی۔
جنرل مشرف پر حملہ آرمی آفیسرز نے کیا یہ بات اگر خدانخواستہ سچ بھی ہے تو اس کو انٹرنیشل پلیٹ فارم پر وہ بھی امریکہ کے اندر بیٹھ کر جہاں ٹرمپ اور مودی مل کر آپ پر گھیرا تنگ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں وہاں یہ بات کر کے اپنی پاک آرمی کے اندر موجود غدار عناصر کا ذکر کرنے کا مطلب ہے آپ پاک فوج کی کمزوریوں کو بازار میں بیچنے نکلے ہو۔ اور ان کمزوریوں کا سب سے بڑا خریدار انڈیا ہوگا۔
ایبٹ آباد پر کمیشن بیٹھا اور پھر کیا ہوا یہ معلوم نہیں تو سراسر جھوٹ ہے کیونکہ آپ کے چہیتے جسٹس اقبال صاحب نے کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کروا رکھی ہے اس کا کیا نتیجہ نکلا آپ کو معلوم ہونا چاہیے اگر نہیں معلوم تو آپ کی جہالت ہے۔ دوسری بات آپ نے فرمایا کہ اسامہ بن لادن کے واقع میں اوپر والے تو صاف ہیں مگر نیچے کا کوئی آفیسر اس میں شامل ہوسکتا ہے۔۔۔۔ کمال ہے بھئی۔۔۔ یعنی عوام کو چو۔۔۔ بناتے بناتے دنیا کو بھی ۔۔۔۔۔۔ بنانے چل نکلے۔۔۔۔آپ کے اس معقف پر کون اعتبار کرے گا۔۔۔۔۔
آپ نے یہ کیا کیا ۔۔۔۔ میری پیاری پاک آرمی پر اتنے بڑے بڑے الزامات لگا دیئےِ؟ میں انکار کرتا ہوں ان سب باتوں سے میں نہیں مانتا کہ اس سب گند میں پاک آرمی ملوث ہوسکتی ہے۔۔۔۔ میں جانتا ہوں کہ میری پاک فوج ایک پروفیشنل فوج ہے یہ دنیا کی سب سے عظیم اور طاقتور فوج ہے اس کا دنیا میں کوئی توڑ نہیں اس میں اس طرح کے غدار نہیں ہوسکتے نہ اوپر نہ ہی نیچے درجے کے کسی آفیسرز میں۔۔۔۔ نہ ہی میری پاک فوج کے جوان غدار ہیں۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے آپ پرچی نہ پکڑنے کے چکر میں بکواس بول جاتے ہیں اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا۔۔۔۔۔۔۔ خدا کے لئے پرچی پکڑ کر بول لیا کرو۔۔۔۔ کم از کم مدھوشی میں کوئی اول فول تو نہیں بکو گے نا۔
آج پھر مجھے نوازشریف کا ذکر کرنا پڑے گا۔۔۔۔ وہ پرچی دیکھ کر پڑھتا تھا۔۔۔ اس کا عمران نے بہت مزاق اڑایا تھا۔ آج پتہ چلا کہ میاں صاحب کیوں پرچی دیکھ کر پڑھتے تھے۔۔۔۔؟ اس شخص نے جب بھی انٹرنیشل پلیٹ فارم پر بات کی اسے ملکی سلامتی اور وقار کا احساس تھا اسی لئے کبھی شوخی دکھانے کے لئے سیاسی انداز کی تقریر نہیں کی۔ جو ملک کے مفاد میں باتیں پہلے سے طے ہوجاتی تھیں انھیں کا ذکر کرتے تھے۔ اس کے علاوہ بات سے اجتناب کیا کرتے تھے۔۔۔۔ اس لئے نہیں کہ انھیں بات کرنی نہیں آتی تھی بلکہ اس لئے کہ انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بات کرنا بہت ذمہ داری کی بات ہوتی ہے اگر ذرہ سی زبان پھسلی تو بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے۔۔۔۔
آج سب کو ننگا کرکے بھی ابھی تک سب خیر خیریت ہے۔۔۔۔ لگتا ہے گندی چڈیاں دھونے کا وقت آ گیا ہے۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment