Tuesday, June 14, 2016

زبان کا چسکا کینسر کا خطرہ ۔ باربی کیو سرطان کا باعث ہے BBQ food bad for you


صفائی کے ناقص انتظامات اور مضرصحت گوشت کی مارکیٹوں میں موجودگی کے واضع ثبوتوں کے باوجود ہمارے یہاں بازار کا کھانا کھانے کا رواج تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہم لوگ چسکے کی خاطراپنی صحت سے دن رات کھیلتے اور پھر طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ بازار میں اچھے اچھے ہوٹلوں میں مضرصحت گوشت پکڑا گیا۔ مگر ہم پھر بھی کھانے سے بعض نہ آئے۔

فاسٹ فوڈ نے ہمیں جہاں کھانے کے نئے انداز دیئے وہیں اس طریقہ خوراک نے صحت پر کافی برے اثرات بھی چھوڑے ہیں۔  باربی کیو اور تیز آگ پر پکنے والا گوشت بہت نقصان دہ ہیں۔ امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جو اکثربھنے ہوئے گوشت کھاتے ہیں(خاص طور پر کوئلے بر جلا کر) وہ دوسروں سے ساٹھ فیصد زیادہ کینسر کے خطرہ سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

گوشت میں ایک عُضوی مادّہ ہوتا ہے جو عضویات کے کام کرنے کےلئے توانائی مہیا کرتا ہے۔ جب گوشت کو پکایا جاتا ہے تو ایک کیمیائی عمل کے تحت یہ عضوی مادہ ایک مرکب بناتا ہے  جسے ہیٹروسائیکلیک امائینوز یا ایچ سی اے کہتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ مرکب سرطان کی وجہ بن رہا ہے۔ گوشت کوپکانے کے عمل میں ایچ سی اے بنتا ہے لیکن باربی کیو زیادہ گرم ہوتا اور جتنا زیادہ گرم آگ پر گوشت کو پکایا جائے گا اتنا ہی زیادہ ایچ سی اے پیدا ہوگا۔ تیز آگ آپ کے کھانے کو خطرناک بنا دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر گوشت کو کوئلوں پر باربی کیو کیا جا رہا ہے تو یہ تو اور بھی زیادہ مضرصحت ہوجاتاہے۔ جب گوشت کو کوئلوں پر پکایا جاتا ہے تو چربی گرم کوئلوں پر گرتی ہے اس سے دھواں پیدا ہوتا ہے جو گوشت پر چپک جاتا ہے۔ اس دھوئیں میں بہت زیادہ مقدار میں پولی سائیکلک ارومیٹک ہائیڈروکاربن یا پی اے ایچ ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل بھی کینسر کا باعث ہے۔ پی اے ایچ کو بڑی آنت اور بڑے غدود (پروسٹیٹ) کے سرطان کا باعث جانا جاتا ہے۔


یہ تو بہت خطرنات بات ہے۔ تو کیا اب گوشت کھانا ہی چھوڑدیا جائے؟ رکیں پریشان نہ ہوں گوشت اور باربی کیو چھوڑیں
 نہ مگر چند ایک احتیاتی تدابیراختیار کریں اور اپنی پسند کی خوراک استعمال کریں

۔۱۔ گوشت کو پکانے سے پہلے اچھی طرح مصالحہ بنا کر میرینیڈ کرلیں۔ اس سے نہ صرف ذائقہ اچھا ملے گا بلکہ ایچ سی اے مرکب بھی کم مقدار میں پیدا ہوگا۔
۔۲۔ گوشت کو تیس منٹ یا اس سے کم وقت کے لئے پکائیں۔ اگر زیادہ وقت تک پکایا گیا تو ایچ سی اے کی مقدار بڑھنا شروع ہوجائے گی۔
۔۳۔ بھوننے کےلئے بڑا گوشت یا پھر مچھلی کا استعمال کریں۔ مرغی کا گوشت دو سے سات گنا زیادہ ایچ سی اے بناتا ہے۔ بھنی ہوئے یا سادہ سبزیوں میں ایچ سی اے بلکل بھی نہیں ہوتا لہذا آپ ان سے بھرپور لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

کبھی کبھار پارٹیوں میں لطف اٹھائیں مگر عام طور پر گوشت سے اجتناب برتنے میں ہی عقلمندی ہے۔


(http://www.mirror.co.uk/lifestyle/health/your-bbq-could-give-you-3937181
http://tribune.com.pk/story/505367/the-problem-with-barbeque-and-char-grilled-meat
http://life.gaiam.com/article/side-effects-bbq-and-what-you-can-do-about-them)

No comments:

Post a Comment