Monday, November 16, 2015

کاروباری ترقی کے پانچ سادہ اصول


آپ کوئی نیا کاروبار کرنے جارہے ہیں یا آپ کامیابی سے کوئی کاروبار پہلے سے چلارہے ہیں ایک بات تو طے ہے کہ کاروبار میں ترقی کے ہر وقت مواقع موجود ہوتے ہیں۔ ہمیں اس میں سے اپنا حصہ لینے کےلئے اپنےآپ کو تیار کرنا ہوتاہے۔ ٹاپ پوزیشن ہمیشہ خالی ہی رہتی ہے۔ کاروبار میں آگے بڑھنے کے لئے نئ حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ جتنا بھی کاروباری منافع کیوں نہ کما رہے ہوں۔ مندرجہ ذیل پانچ اصولوں پر تھوڑی توجہ دے کر آپ اس منافع کو دوگنا بلکہ تین گنا تک بڑھا سکتے ہیں

بزنس کو ترقی دینے کے پانچ سادہ سے اصول ہیں۔ ذیل میں ان کی تفصیل درج ہے۔

۔۱۔ تجربہ اور تعلیم 
کسی بھی کام میں آگے بڑھنے اور اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس کام سے متعلق مکمل معلومات اور تعلیم حاصل کریں۔ اور پھر اس تعلیم کو عملی طور پر آزمائیں۔ آپ کا کام جتنا زیادہ  تجربہ کی آگ سے گزرے گا اتنا ہی زیادہ اس میں ترقی کے مواقع واضع تر ہوتے جائیں گے۔

۔۲۔ اشیاء یا سروسز کا اعلی معیار کم قیمت پر 
اپنے کاروبار کو دوسروں سے منفرد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کی پراڈکٹس یا سروسز دوسروں کے مقابلے میں اعلی معیار کی ہوں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ یہ اعلی معیار کی پراڈکٹس اسی قیمت یا اس سے بھی کم قیمت پر لوگوں کو مہیا کی جائیں۔

۔۳۔ کسٹمر کئیر 
اگر آپ کاروبار کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے گاہکوں کی ضروریات اور ان کی تکالیف کا خیال رکھنا ہوگا۔ آپ کی پراڈکٹس یا سروسز میں کیا ایسا ہے جو لوگوں کے لئے مفید ہے۔ اپنی پراڈکٹس میں افادیت کے عنصر کا اضافہ کریں۔ اپنی پسند نا پسند سے زیادہ اپنے گاہکوں کی پسند یا ناپسند کا خیال رکھیں۔ اس طرح جو پراڈکٹس تیار ہونگی وہ مستقل طور پر اپکے کسٹمرز کی ڈیمانڈ لسٹ میں جگہ بنا پائیں گی۔

۔۴۔ کسٹمر ہمیشہ درست ہوتا ہے
غلطی سب سے ہوتی ہے اگر ہم غلطی کرتے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ہم سے بازپرس نہ کرے بلکہ اس کو بھلا کر آگے بڑھ جائیں۔ یہی اصول آپ کے گاہکوں پر بھی ہوتا ہے۔ اگر کبھی وہ غلط بات پر بھی اسرار کریں تو ان کے ساتھ بحث میں وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے تھوڑا ایکسٹرا ان کو سروس مہیا کرنے میں صرف کیا جائے۔  کسٹمر سروسز کا بہترین معیار آپ کے گاہکوں کو متمعین کرے گا جس پر آپ کے گاہک نہ صرف خود دوبارہ آپ سے کاروبار کریں گے بلکہ دوسروں کو بھی آپ کی طرف ریفر کریں گے۔

۔۵۔ ڈیٹابیس سافٹ وئیر
بزنس کی ترقی میں جس چیز کی بہت اہمیت ہے وہ ہے اپنے کاروبار کی صحیح صورتحال کو سمجھنا۔ مخصوص اوقات میں کیا سیل ہوا؟ کس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے کس میں منافع زیادہ حاصل ہوا؟ کس چیز کی کاسٹ آف سیل زیادہ ہے؟ کون سے کسٹمر سے کتنا بزنس کیا اور کتنا منافع کمایا؟ سٹاک کتنا پڑا ہے اور اس کی قیمت کیا ہے؟ کون سی اشیاء اسٹاک میں ختم ہونے والی ہیں؟ کتنے پیسے واجب الادا ہیں اور کتنے لوگوں سے لینے ہیں؟ خرچوں میں کتنا اضافہ ہوا اور کس مد میں زیادہ خرچہ ہوا؟۔۔۔۔ ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کا بروقت جواب ملنا بزنس کی ترقی کے لئ بہت ضروری ہے۔  ان سوالات کے جواب کتابی حساب کتاب سے حاصل کرنا ناممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہے۔ اگر ہم اپنے کاروبار کو کمپیوٹرائیز کرلیں تو ان جوابات کا حصول ایک کلک کی دوری پر رہ جاتاہے۔ ایک اچھے سافٹ وئیر کی مدد سے ہم کیا حاصل کرتے ہیں۔ مٹرکس انفوٹیک سروسز ایک اسی فرم ہے جو ایسے ہی ڈیٹابیس سافٹ وئیرتیارکرتی ہے۔ اس کا ایک سافٹ وئیر ”ایزی وئیر” کاروباری حضرات میں کافی مقبول ہوا ہے۔ یہ ایک انونٹری سافٹ وئیر ہے جو کہ ٹریڈنگ اور مینوفیکچرنگ کے اداروں میں کامیابی سے استعمال ہورہاہے۔ ایسے ہی کسی سافٹ وئیر کی آپ کے بزنس کو بھی ضرورت ہوگی تاکہ اپنی روزانہ کی کاروباری سرگرمیوں کا محفوظ ریکارڈ رکھ سکیں۔ اور پھر اس ریکارڈ کو اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے استعمال کرسکیں۔

No comments:

Post a Comment