Sunday, November 15, 2015

کاروباری ترقی کا سنگ میل

بزنس میں موجود لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ نئے خیالات اور نئی ٹیکنالوجی کاروبار کے لئے کتنا مفید ہوتی ہے۔ اسی لئے جب کمپیوٹرز عام ہوئے تو سب سے پہلے اور سب سے زیادہ استعمال کاروباری لوگوں نے شروع کیا۔  پاکستان میں بھی ہر بڑے سیٹ اپ نے اس ٹیکنالوجی کو اپنا لیا ہے مگر حیرت کی بات ہے کہ پاکستان میں ابھی بھی ایک بہت بڑا کاروباری طبقہ ہے جو اس نعمت سے استعفادہ حاصل کرنے سے تکراتا ہے۔  آج کل کاروبار میں ترقی اور کمپیوٹر کا استعمال لازم و ملزوم ہوگئے ہیں۔ اگر آپ کا کاروبار ترقی کررہا ہے تو آپ کو کمپیوٹر سافٹ ویئر کی ضرورت پڑے کی تاکہ آپ بڑھتے ہوئے کاروبار کی تمام طرح کی لوازمات کو پورا کرسکیں۔ اور اگر آپ کاروبار میں ترقی کا خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے کاروبار شروع کرنے جارہے ہیں تب بھی آپ کے لئے لازم ہے کہ آغاز میں ہی اپنے کاروبار کو ترقی کےلئے تیار کرلیں اور بغیر کسی رکاوٹ کے پہلے دن سے اپنے کاروبار کے ہر پہلو پر بھرپور نظر رکھیں۔ 

کاروبار میں روزمرہ کے اعمال کا مکمل ریکارڈ رکھنا اور پھر اس ریکارڈ سے قابل فہم رپورٹس کی صورت میں مخصوص حساب کتاب پر نظر رکھنا  ہی کاروبار کی ترقی کا راز ہوتا ہے۔ کاروباری رپورٹس کی مقصد آپ تک متعلقہ ضروری معلومات کو پہنچانا تاکہ آپ بروقت اہم فیصلے کرسکیں۔ کاروبار میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے اگر ہمارے پاس پوری معلومات نہ ہوں تو ہمارا مدمقابل بروقت فیصلوں کی روشنی میں ہم سے آگے نکل جائے گا۔ اگرآپ اپنے کاروبار کوترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تو آپ کو بھی ایک ایسا سافٹ ویئر استعمال کرنا چاہیے جو آپ کے اسسٹنٹ کے طور پر آپ کے کاروباری ریکارڈ کو محفوظ رکھ سکے۔ اور آپ کو ضرورت کے وقت کاروباری ڈیٹا کے ڈھیر میں سے قابل فہم تجزیاتی معلومات فراہم کرسکے۔ اگر آپ ٹریڈنگ بزنس میں ہیں جس میں اشیاء خریدی اور بیچی جاتی ہیں تو آپ کو ایک انوینٹری سافٹ وئیر کی اشد ضرورت ہے۔ اس کی مدد سے آپ اپنے تمام خرید و فروخت اور آمدن و خرچ کا مکمل حساب کتاب نہایت آسان اندازمیں محفوظ کرسکتے ہیں۔ آپ کو صرف خرید و فروخت کے بل انٹر کرنے ہیں۔ سافٹ وئیر سیل اور پرچیز کے علاوہ تمام متعلقہ کھاتوں کوخود بخود مکمل کرتاہے۔ بلوں کی انٹری پرپارٹی لیجر اور سٹاک لیجربھی خودکار طریقہ سے اپ ڈیٹ ہوجائیں گے۔ رقم کی وصولی پر کیش بک کےعلاوہ پارٹی لیجرز بھی اپ ڈیٹ ہوجاتے ہیں۔ اس سادہ اورنہایت مختصرریکارڈ کے اندراج سے جو مختلف طرح کی رپورٹس ہروقت تیار حالت میں ملتی ہیں ان میں تمام واجب الوصول اور واجب الادا کی رپورٹس، موجودہ سٹاک کی پوزیشن، سیلزاور پرچیز کا مکمل تاریخ وار ریکارڈ، کیش بک، پارٹی کے تفصیلی کھاتے اور منافع کی تفصیلی رپورٹس شامل ہیں۔

بزنس کی ترقی میں جس چیز کی بہت اہمیت ہے وہ ہے اپنے کاروبار کی صحیح صورتحال کو سمجھنا۔ مخصوص اوقات میں کیا سیل ہوا؟ کس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے کس میں منافع زیادہ حاصل ہوا؟ کس چیز کی کاسٹ آف سیل زیادہ ہے؟ کون سے کسٹمر سے کتنا بزنس کیا اور کتنا منافع کمایا؟ سٹاک کتنا پڑا ہے اور اس کی قیمت کیا ہے؟ کون سی اشیاء اسٹاک میں ختم ہونے والی ہیں؟ کتنے پیسے واجب الادا ہیں اور کتنے لوگوں سے لینے ہیں؟ خرچوں میں کتنا اضافہ ہوا اور کس مد میں زیادہ خرچہ ہوا؟۔۔۔۔ ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کا بروقت جواب ملنا بزنس کی ترقی کے لئ بہت ضروری ہے۔  ان سوالات کے جواب کتابی حساب کتاب سے حاصل کرنا باممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہے۔ اگر ہم اپنے کاروبار کو کمپیوٹرائیز کرلیں تو ان جوابات کا حصول ایک کلک کی دوری پر رہ جاتاہے۔ ایک اچھے سافٹ وئیر کی مدد سے ہم کیا حاصل کرتے ہیں۔ میٹرکس انفوٹیک سروسز ایک اسی فرم ہے جو ایسے ہی ڈیٹابیس سافٹ وئیرتیارکرتی ہے۔ اس کا ایک سافٹ وئیر ”ایزی وئیر” کاروباری حضرات میں کافی مقبول ہوا ہے۔ یہ ایک انونٹری سافٹ وئیر ہے جو کہ ٹریڈنگ اور مینوفیکچرنگ کے اداروں میں کامیابی سے استعمال ہورہاہے۔ ایسے ہی کسی سافٹ وئیر کی آپ کے بزنس کو بھی ضرورت ہوگی تاکہ اپنی روزانہ کی کاروباری سرگرمیوں کا محفوظ ریکارڈ رکھ سکیں۔ اور پھر اس ریکارڈ کو اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے استعمال کرسکیں۔

ایزی وئیر کی چند خصوصیات
۱۔ بارکوڈ کی سہولت کے ساتھ سیل بل بنانے کا تیز اور آسان ترین طریقہ
۔۲۔ خریداری بل کا آسان اندراج
۔۳۔ آمدن اور خرچ کی سادہ اور آسان انٹری
۔۴۔ سٹاک کی موجودہ حالت، اشیاء کی کل مقدار اور سٹاک کی قدر
۔۵۔ کیش بک کی انٹری اور آسان رپورٹس
۔۶۔ کل واجب الادا کی رپورٹ
۔۷۔ کل واجب الوصول کی رپورٹ
۔۸۔ پارٹی کا تفصیلی کھاتہ
۔۹۔ منافع کا تفصیلی ریکارڈ
۔۱۰۔ خرچوں کا حساب کتاب
۔۱۱۔ بینک انٹریز اور بینک بیلنسز
۔۱۲۔ سٹاک میں کم مقدار والی اشیاء کی رپورٹ
۔۱۳۔ پاسورڈ سکیورٹی
۔۱۴۔ بیک آپ کا نظام
۔۱۵۔ خرید و فروخت کی مکمل تفصیلات
۔۱۶۔ خام مال کا حساب
۔۱۷۔ پروڈکشن کی تفصیلات
۔۱۸۔ ضائع شدہ مال (ویسٹ) کا حساب
۔۱۹۔ سٹاک میں نہایت کم مال کی لسٹ
۔۲۰۔ اردو زبان کی سہولت کے ساتھ

مزید معلومات کیلئےمندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر وزٹ کریں

No comments:

Post a Comment