Monday, June 22, 2015

زرداریاں

آپ جب سے پردہ سکرین پر نمودار ہوئے ہیں کرپشن کی کہانیاں آپ کے امیج کے ساتھ ساتھ ابھرتی رہی ہیں۔ محترمہ نے پہلے تو آپ کو زرہ فاصلے پر رکھا مگر مجازی خدا کو کب تک من و سلوی سے روکا جاسکتا ہے۔ طاقت کے ایوانوں میں گردش کرتی ابتدائی دنوں کی کرپشن کی داستانوں سے لے کر حالیہ خبروں تک آپ نے کبھی اپنے امیج کو بگڑنے نہیں دیا جیسا پہلے دنوں میں لوگوں کے ذہنوں میں تصور بنا بلکل اسی سمت میں آپ کے ہر اسکینڈل نے ترقی کا سفر جاری رکھا اور پھر آج کا دن ہے کہ آپ کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم اوراے این پی سب نے ملکر مفاہمت کے نام پر کراچی کے ساتھ جو کیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ محترمہ تو رخصت ہوگئیں مگر ان کے بے نظیر شوہر نےاقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کرعوامی خدمت کے ایسے دور کا آغاز کیا جس کا نہ ذوالفقار علی بھٹو نے خواب دیکھا ہوگا نہ ان کی بیٹی نے۔ آپ کی قیادت نے ملکی سیاست کو ایک نیا سبق سیکھایا کہ جب تک مفادات متفرق ہوں تب تک تو مفاہمت کی سیاست کو روا رکھا جائے۔ مگر جب کوئی طاقت آپ کی اس سیاسی مفاہمتوں سے بھرپور کرپشن کی ریاست کو للکارے تواستحقاق کا راگ الاپنا شروع کردیں۔

جو غلطی کچھ دن پہلے عمران نے کی ویسی ہی غلطی اب زرداری صاحب کرنے جارہے ہیں۔ اگرچہ ان دونوں کی سمتیں مختلف تھیں مگر غلطی ایک سی ہے۔ دنوں لیڈر بدلے ہوئے پاکستان کے مزاج کو صحیح طور پر سمجھ نہیں سکے۔ عمران نے سمجھا کہ شور شرابہ کرنے سے جیسے پہلے جمہوری حکومتیں گرادی جاتی تھیں ویسے ہی کچھ سازشی عناصر کو ساتھ ملا کر نواز حکومت کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ بہت زور لگانے کے باوجود جب کچھ نہ بن پایا تو لوٹ کے بدھو گھر کو آئے۔ اب کچھ ایسا ہی کمال زرداری صاحب دیکھانے چلے تھے۔ محترم اسلام آباد پہنچے اورپاک فوج کو للکار دیا۔ ملک بند کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔ ارے یارو۔۔۔ کچھ تو خیال کیا کرو۔۔۔۔ اب عوام اتنے بھی بےوقوف نہیں کہ آپ کی ہربات کو اپنے لئے فرمان سمجھ کر جان قربان کرنے نکل کھڑے ہوں۔ اپنا گریبان جھانکیں محترم آپ نے تو پیپلز پارٹی کو زندہ درگور کردیا ہے۔ اس نیشنل لیول کی پارٹی کو ریجنل پارٹی بنا دیا ہے۔ آپ کے صدارتی دور میں آپ کو سیاست کے میدان کا سب سے بڑا کھلاڑی کہنے والے اور آپ کو سیاست میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری ایشو کرنے والے تبصرہ نگار یقینا اپنی ہی نظروں میں گر چکے ہوں گے۔ آپ کی حالیہ گیڈر بھبھکیاں کس کو متاثر کرتی ہیں یہ معلوم کرنا ابھی باقی ہے مگر ایک چیز اور آپ کی اور عمران کی ملتی جلتی ہے کہ اس نے خالی پنڈال کو پورا پاکستان بولا اور آپ نے اتخابات میں عوام کی طرف سے مسلسل عوامی نفرت کا اظہار ہونے کے باوجود کہہ دیا کہ اگر آپ کو تنگ کیا گیا تو آپ پورا پاکستان بند کردیں گے۔ زرداری صاحب آپ کی حس لطافت بھی زردریوں میں کہیں دور نکل گئی ہے۔
شاہ صاحب نے بھی اپنے صاحب کو ثابت کیا کہ ہم عوامی چیخوپکار پر تو ہر وقت سوتے رہتے ہیں۔ ہم شاہ ہیں توکیا ہوا پانی کی کراچی میں کمی سے ہمارے اندر کربلا کا احساس نہیں جاگا مگر ہمارے ٹولے پر کوئی ضرب عضب لگانے لگے گا تو ہم بھی کسی خودکش طالب سے کم نہیں۔ اسی وقت شاہ صاحب کی حس قیام جاگی اور رینجرز کے خلاف حدود کا پرچہ کاٹ ڈالا۔ پارٹی کے دوسرے لیڈران نے بھی حسب توفیق اپنے لیڈراعظم زرداری کو خراج تحسین نظر کیا اور باقی میڈیا والوں پر چھوڑدیا۔

No comments:

Post a Comment