Monday, April 7, 2014

Ruby on Rails - روبی آن ریلز


روبی آن ریلز ایک فریم ورک ہے جس میں ویب ایپلیکیشنز کو آسانی اور نہایت تیزی سے ڈویلپ کیا جاسکتاہے. اس کے بنانے کا ایک بنیادی مقصد ویب ڈویلپرز کی زندگی کو زیادہ تعمیری اور آسان بناناہے. روبی آن ریلز() کی مدد سے ہر طرح کی ضروریات کے مطابق  ویب ایپلیکیشنز بہت تیزی سے مکمل کی جاسکتی ہیں. اس کے پہلے کہ میں روبی آن ریلز() کی مزید وضاحت کروں میں سمجھتاہوں کہ پہلے اس بات کی وضاحت ہو جائے کہ ویب ایپلیکیشن کیا ہے اس سے روبی آن ریلز کی افادیت نکھر کر سامنے آ جائے گی.
بہت کی کمپنیاں اب ہر کمپیوٹر کےلئے سافٹ وئر یا ایپلیکیشنز تیار کروانے کے بجائے ویب ایپلیکیشنز تیار کرواتی ہیں . اس سے ان کے ڈیٹا کو مرکزی مقام پر محفوظ کرنا اور پھر مطلوبہ مقامات پر شئیر کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے. ویب ایپلیکیشنز کلاوڈ میں محفوظ کیا جاتا ہے اور ویب براوزر کی مدد سے ان سے استفادہ حاصل کیاجاسکتا ہے. ویب ایپلیکیشنز کی مثالیں :
ایمیل: جیمیل اور یاھو, اس کے علاوہ گوگل ڈوکس, فیس بک, ڈروپ باکس وغیرہ شامل ہیں.
ویب ایپلیکیشنز میں کام کرتے ہوئے استعمال کرنے والے کو لگتا ہے جیسے وہ اپنے ھی کمپیوٹر میں کسی پروگرام پر کام کررہاہے جبکہ تمام سروس ویب سرور مہیا کرتاہے اور کام کے نتیجہ میں تیار فائل کو بھی ویب سرور پر ہی محفوظ کیا جاتاہے.

ویب ایپلیکیشنز کو تیار کرنا: 
اب جبکہ کمپنیز آج کل ویب ایپلیکیشنز پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں لہذا ویب ایپلیکیشنز کے ڈویلپرز کی ڈیمانڈ بھی بڑہ رہی ہے. کمپنیز چاہتی ہیں کہ ان کو جلد از جلد ان کی مطلوبہ ایپلیکیشن تیار ملے اس لئے وہ بطور فریم ورک روبی آن ریلز () کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں. 
ڈویلپرز کے نقطءنظر سے دیکھا جائے تو روبی آن ریلز ان کے لئے بھی مفید ہے کہ وہ نہایت سرعت سے اپنے پراجیکٹس کو مکمل کرسکتے ہیں. اور پھر اس کے ڈرائی طریقہ ڈویلپمنٹ نے تو اس طرح کی پروگرامنگ کو بہت آسان بنا دیا ہے

ڈیوڈ ھینمیئر ھینسن جب 2003 میں روبی آن ریلز بنائی تو اس کے ذھن میں دوبنیادی باتیں تھیں ایک تو یہ کہ ہر ڈیزائن کے لئے ہر بار نئے سرے سے جو کوڈ کی ترتیب اور کنفیگریشن کی جاتی ہے اور پھر بنیادی ڈھانچہ کی ہر بار نقشہ کشی کی جاتی ہے جو غیر ضروری ہے. اور دوسری بات یہ تھی کہ عام طور پر پروگرامرز کو متعدد مرتبہ ایک ہی طرح کا کوڈ بار بار لکھنا پڑجاتاہے جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے. ڈیوڈ چاہتاتھا کہ ایک دفعہ لکھا جانے والا کوڈ دوبارہ ریپیٹ نہ ہو بلکہ موجود کوڈ ہی ایپلیکشن کا حصہ بن کر ڈویلپر کے لئے آسانی کا باعث بنے. ان تعمیراتی نظریات کی وجہ سے روبی آن ریلز () نے ڈویلپمنٹ کو آسان اور نہایت تیز کردیا ہے.

اس میں کوئی شک نہیں کہ نئی پروگرامینگ زبان سیکھنا آسان نہیں ہوتا. لیکن اگر آپ ویب ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ میں اپنا مستقبل دیکھتے ہیں تو پھر آپ کیلئے روبی آن ریلز ہی بہترین انتخاب ہے. اس میں اس کا سیکھنا اس لئے ضروری ہے کہ یہ آنےوالے وقت کی اہم ترین زبان ہے. کم وقت میں زیادہ کا حصول سب کی خواہش ہے کمپنیز اور ڈیولپرز سب یہی چاہتے ہیں اور ان کی یہ خواہش پوری ہوتی ہے روبی آن ریلز کے فریم ورک میں....

No comments:

Post a Comment