Tuesday, March 25, 2014

Open Source Movement :بانٹنے پر رضامند


اوپن سورس سافٹ ویر کیا ہے؟
اوپن سورس سافٹ ویر کے کوڈ کو ہر شخص تبدیل کر سکتا ہے۔ اس میں اپنی ضرورت کے تحت بہتری لا سکتا ہے
سورس کوڈ سافٹ ویر کا وہ حصہ ہوتا ہے جسے کمپیوٹر استعمال کرنے والا دیکھ نہیں سکتا۔ اس کو پروگرامر تبدیل
کرتا ہے تاکہ سافٹ ویر کے کام کرنے کے طریقہ کو متعین کیا جا سکے۔ پروگرامر اسکی مدد سے پروگرام میں مطلوبہ تبدیلیاں لاتا اور اس میں موجود خرابیوں کو دور کرتا ہے۔

اوپن سورس اور دوسرے سافٹ ویر میں کیا فرق ہے؟
کچھ سافٹ ویر ایسے ہوتے ہیں جن کے کام کی نوعیت کومتعلقہ کمپنی یا پروگرامر کے علاوہ دوسری کمپنی یا دوسرا شخص تبدیل نہیں کرسکتا۔ اس ایکسکلوزو کنٹرول والے پروگرام کو”کلوزسورس” یا ملکیت والا سافٹ ویر کہتے ہیں کیونکہ اس کے کوڈ کی ملکیت متعلقہ ادارے یا شخص کے پاس ہوتی ہے۔ اور دوسرا ادارہ یا شخص قانونی طور پر اس میں تبدیلی نہیں کرسکتا۔ مایکروسافٹ ورڈ اور اڈوب فوٹوشاپ اس کی مثالیں ہیں۔ ملکیت والا سافٹ وئر استعمال کرنے کیلئے صارف کو سافٹ وئر کے مالک کی وضع کی ہوئی حدود کا خیال رکھنا پڑتا ہے. ان میں اجازت کے بغیر اپنے پاس سے کوئی تخلیقی اضافہ نہیں کرسکتے.
اوپن سورس سافٹ وئر اس لحاظ سے مختلف ہے. اس کے لکھنے والوں نے پروگرام کے کوڈ کو دوسروں کیلئے کھلے عام رکھ دیا ہے. دوسرے اس کو کاپی کرسکتے ہیں اس میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور مزید اور لوگوں سے شئر کر سکتے ہیں. لائیبر آفس اور جی این یو امیج مینوپلیشن پروگرام اوپن سورس کی مثالیں ہیں. جیسا پروپرائٹری سافٹ وئر میں ہوتاہے اس میں بھی استعمال سے پہلے آپ کو اس کی ٹرمز قبول کرنا لازمی ہوتا ہے. لیکن قانونی لوازمات یا ٹرمز دوسروں سے بہت مختلف ہوتی ہیں. اوپن سورس لائسنس باہمی تعاون اور شراکت کو بڑھاوا دیتا ہے. وہ دوسروں کو اس میں تبدیلیاں کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور کچھ اوپن سورس پروگرامز چاہتے ہیں کہ تبدیل شدہ کوڈ کو دوسروں کیلئے  اسی طرح مفت مہیا کیا جائے جیسا کہ ان کے لئے مہیا کیا گیا تھا. 

کیا اوپن سورس کا مطلب ہے کہ سب مفت ملے گا?
نہیں ایسا نہیں ہے. یہ ایک غلط العوام ہے کہ اوپن سورس کا مطلب ہے سب مال مفت ہے. پروگرامر جس تبدیلی کیلئے محنت کرتے ہیں وہ اس محنت کے لئے اپنا معاوضہ حاصل کرسکتے ہیں. مگر اوپن سورس سافٹ وئر چونکہ مفت مہیا ہوتا ہے تو اس کا اوپن سورس کوڈ خریدار کو ساتھ دینا پروگرامر کیلئے ضروری ہے . اس طرح اوپن سافٹ وئر پروگرام تو مفت ہی رہے گا مگر پروگرامر اپنی محنت اور ان کو انسٹال کرنے اور خریدار کو مدد فراہم کرنے کا معاوضہ وصول کرتا ہے. 
ایک مفت سافٹ وئر مومنٹ بھی ہے جو یہ یقینی بناتی ہے کہ سافٹ وئر مفت تقسیم ہو. اوپن سورس اور فری سافٹ وئر مومنٹ دونوں مختلف ہیں مگر ملکر کام کرتے ہیں. دونوں ہی انٹرنیٹ کی آزادی کے علم بردار ہیں اور ویب سائٹ پر ملکیت کے مخالف ہیں. دونوں کی کوشش ہے کہ سب کو سورس کوڈ اور پروگرام آسانی سے اور مفت میں آن لائن مہیا ہوں. 
اوپن سورس تحریک اب سافٹ وئر تک محدود نہیں رہی بلکہ اب یہ ایک طرزحیات بنتی جا رہی ہے. اس تحریک کے ممبرز اسے ورچئل زندگی کا لازمی حصہ مانتے ہیں. ان کے خیال میں اوپن سورس کا مطلب ہے کہ آپ دوسروں کے ساتھ شئیر کرنے کیلئے رضامند ہیں. باہمی تعاون اور شفافیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں, غلطیوں سے سیکھ کربہتر سے بہتر کے لئے سرگرداں ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی اس تحریک کا حصہ بنانے کیلئے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں.

اس کا واضع مطلب ہے "دنیا کو بہتر جگہ بنانے کیلئے اپنا کردار نبھانہ" یہ اسی طرح ممکن ہے جب دوسرے بھی جان
 سکیں کہ دنیا کیسے کام کرتی ہے. یہ دنیا سورس کوڈ سے بھری پڑی ہے. بلیوپرنٹس, ریسپیز اور رولز وغیرہ سب ہمارے علم میں اضافہ کرکے ہماری سوچ اور عمل پر اثرانداز ہوسکتے ہیں. ہم سب کو معلومات کے ذخائر کو چھباکے رکھنے کے بجائے دوسروں میں بانٹ دینے کا شعور اجاگر کرنا چائیے. ہم جانتے ہیں کہ علم جتنا بھی بانٹا جائے یہ کم نہیں ہوتا بلکہ اور بڑھتا ہے. 

"یہ اور بھی بہتر ہوتا ہے جب یہ دوسروں میں بانٹا جاتا ہے"

No comments:

Post a Comment