Tuesday, April 22, 2014

تحت الارض - Antipodes

میں اکثر سوچتا تھا کہ زمین کے اس طرف کون سا ملک ہے. تحت الارض میں کون سا شہر آباد ہے. کون لوگ ہیں جو بلکل میرے نیچے والی زمین کی سطح پر چلتے ہوں گے?
آج اسد کو ایس ایس ٹی کا مضمون پڑھاتے ہوئے جب براعظموں اور ملکوں کا تعارف آیا تو اسد نے سوال کیا کہ ہمارے نیچے دنیا کے اس طرف کون سا شہر ہے تو میں نے گوگل پر سرچ کیا. اب مجھے سرچ میں مشکل یہ آئی کہ سرچ کےلئے کون سے الفاظ استعمال کروں. مختلف الفاظ کو ٹرائی کرنے پر تحت الارض کے لئے مخصوص لفظ سیکھا اور وہ لفظ تھا :
Antipodal
اب میری سرچ آسان ہو گئی اور پھر مجھے جو معلومات ملیں وہ کافی دلچسپ تھیں. 
معلوم ہوا کہ تقریبا 80 فیصد شہر تو سمندر ہی کے تحت الارض ہیں کیونکہ زمین کا ایک بڑا حصہ تقریبا 71 فیصد سمندر سے ڈھکا ہوا ہے. دنیا کے دو انسانی آبادی کے لحاظ سے بڑے علاقے چین اور جنوبی امریکہ کے چند شہر ایک دوسرے کے انٹی پوڈل یعنی تحت الارض ہیں. آسٹریلیا جو کہ زمیں کا ایک سب سے بڑا ٹکڑا ہے ہو سب کا سب سمندرکے تحت الارض ہے. پاکستان, انڈیا, افغانستان, چین, روس, ایران, جزیرہ العرب, اور افریکہ سب کے سب مکمل طور پر تحت الارض ہیں.

ذیل میں ان چند شہروں کی لسٹ درج ہے جو زمین پرایک دوسرے کے بلکل دوسری جانب واقع ہوئے ہیں.

Christchurch (New Zealand) — A Coruña (Spain)
Hamilton (New Zealand) — Córdoba (Spain)
Hong Kong — La Quiaca (Argentina)
Junín (Argentina) — Lianyungang (China)
Padang (Indonesia) — Esmeraldas (Ecuador)
Palembang (Indonesia) — Neiva (Colombia)
Rafaela (Argentina) — Wuhu (China)
Segovia (Spain) — Masterton (New Zealand)
Tauranga (New Zealand) — Jaén (Spain)
Ulan Ude (Russia) — Puerto Natales (Chile)
Valdivia (Chile) — Wuhai (China)

Whangarei (New Zealand) — Tangier (Morocco)

Source: http://en.wikipedia.org/wiki/Antipodes


Antipode view of the earth

No comments:

Post a Comment