اس مارکیٹ کے بارے کیلئے میں آپ کو اپنی مثال سے سمجھاتا
ہوں۔ میں نے سب سے پہلا شیئر 2015 میں خریدا۔ میرا بھی مارکیٹ کے بارے میں منفی تصور تھا اسی لئے ایک دوست کے کہنے پر یوبی ایل کے 200 شیئرز خریدے اور رکھ دئے ان
دنوں شیئرز پیپرز کی صورت ملتے تھے۔ میں نے فائل بنا کر رکھ لی۔
میں نے 2021 میں اپنے شیرز کو بیچنے ارادہ کیا تو معلوم ہوا
کہ میرے شیئرز 200 سے بڑھ کر 400 ہوچکے اور ان کی قیمت 75ہزار سے ذائد ہوچکی ہے
اور میرے اکاؤنٹ میں اب تک 35ہزار سے زیادہ کا ڈیویڈنڈ بھی موصول ہوچکا ہے۔ تب
مجھے احساس ہوا کہ میں سرمایہ کاری کا کتنا بڑا موقع ہاتھ سے گنوا رہا ہوں۔ پھر
میں نے یوٹیوب سے شیئر مارکیٹ کے بارے میں سمجھنا شروع کردیا۔ کتاب میلوں سے
کتابیں خریدنا شروع کیا۔ بہت سی کتابیں انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیں۔ چند ماہ میں پی
ایس ایکس کے بارے میں اور اس میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے بارے میں بنیادی
معلومات اکٹھی ہوگئیں۔ جولائی 21 میں پی ایس ایکس کا آن لائن اکاؤنٹ بن چکا تھا۔
میں نے اس میں سرمایہ کاری شروع کردی۔ تب سے اب تک ہر روز سرمایہ کاری کے بارے میں
پڑھتا اور سیکھتا رہتا ہوں۔
آج میں اپنی سرمایہ کاری سے ماہانہ 25ہزار سے زیادہ ڈیویڈنڈ
کی صورت کما رہا ہوں۔ اس کے علاوہ شیئرز کی قیمت بھی روز بروز بڑھ رہی ہے۔۔۔۔ میں
نے زیادہ تر شیئرز تو لمبے عرصے کیلئے لے رکھے ہیں دس سال تک مسلسل ان میں مزید
سرمایہ کاری کرتا رہوں گا۔ جبکہ چند دیگر ایسے شیئرز ہیں جنھیں میں گاہے بگائے
قیمت بڑھنے پر بیچ دیتا ہوں اور پھر کوئی دوسرا شیئر خرید لیتا ہوں۔
یاد رکھیں
اسٹاک ایکسچینج میں کام کرنے کے دو طریقے ہیں۔ لمبے عرصے کی
سرمایہ کاری کو انویسٹمنٹ کہتے ہیں جبکہ روزانہ یا ہفتہ وار خرید و فروخت کو
ٹریڈنگ کہا جاتا ہے۔ سمجھداری سے کی گئی لمبے عرصے کی سرمایہ کاری بہت فائدہ دیتی
ہے جبکہ ٹریڈنگ ایک خطرناک عمل ہے اس میں نقصان کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
اس نشت میں آپ کے سامنے میں نے اپنا سرمایہ کاری کا سفر
مختصرکر کے پیش کیا جس کا مقصد یہ تھا کہ میں آپ کے سامنے رکھوں کہ پی ایس ایکس
میں اگر آپ دیکھ بھال کر اچھی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو یہاں سرمایہ کاری
خطرناک نہیں لیکن اگر آپ یہاں بڑی دہاڑی لگانے آئے ہیں اور ٹریڈنگ کے شوقین ہیں تو
پھر یہ جگہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
میں یہاں ترتیب وار مارکیٹ کےبارے میں تعلیمی نشستیں لگاتا
رہوں گا تاکہ آپ اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں زیادہ بہتر جان سکیں اور اپنے بچائے
ہوئے سرمائے کو کمانے کا ذریعہ بنا سکیں۔
سلیم اعوان
Join Sarmayakari Group and Learn about Investment for Free: https://chat.whatsapp.com/DO1RpkeSd537vXHSG6kjO1

No comments:
Post a Comment